Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

By FARHAN.YOUNAS1992
June 15, 2026 2 Min Read
0

ملاقات کے دوران تعلیم، ثقافتی تبادلوں، انسانی ہمدردی اور ادارہ جاتی روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اور چیچنیا کے عوام کے درمیان مذہبی اقدار، روایات اور سماجی ڈھانچے میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے، چیچنیا میں اذان کی آواز سن کر انہیں اپنے وطن جیسا احساس ہوتا ہے، جو دونوں معاشروں کے درمیان روحانی اور ثقافتی قربت کو مزید واضح کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چیچن ریپبلک کے ساتھ تعلیم، ثقافت اور انسانی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، اور موجودہ روابط کو عملی تعاون میں تبدیل کرنے کیلئے مثبت پیش رفت جاری ہے۔

چیچن ریپبلک کے سربراہ رمضان قادروف نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی مثبت اور دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اہم مسلم ملک ہے جس کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیچنیا پاکستان کے ساتھ تعلیمی اور ثقافتی روابط کو وسعت دینے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے، رمضان قادروف نے پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔

دورے کے دوران سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے چیچن ریپبلک کے پہلے صدر اور روس کے ہیرو اخمت حاجی قادروف کی قبر پر حاضری دی، جہاں انہوں نے مرحوم رہنما کی خدمات اور سیاسی کردار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی۔

مبصرین کے مطابق یہ ملاقات اور دورہ پاکستان اور چیچن ریپبلک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جس سے مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا: ایرانی سفیر

Next

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات: امیدواران نے گوشوارے جمع کروانے شروع کر دیے

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme