Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

سعودی عرب اور لبنان کے تعلقات میں اہم پیش رفت، لبنانی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 11, 2026 1 Min Read
0

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے لبنان سے برآمدات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق Faisal bin Farhan Al Saud نے لبنانی وزیر اعظم Nawaf Salam سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق لبنان سے برآمدات کی بحالی کا فیصلہ لبنانی صدر اور وزیر اعظم کی درخواست پر کیا گیا۔ سعودی حکام نے اس اقدام کی بنیاد لبنانی حکومت کی جانب سے ریاستی اداروں کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات، گزشتہ ایک سال کے دوران مشترکہ ٹیموں کی کاوشوں، سعودی عرب کے ساتھ تعاون اور فراہم کی گئی یقین دہانیوں کو قرار دیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے لبنان کے استحکام، خودمختاری اور لبنانی عوام کی خوشحالی کے لیے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ لبنانی قیادت ایسے تمام ضروری اقدامات کرے گی جن سے لبنان کی سرزمین کو کسی ایسے مقصد کے لیے استعمال ہونے سے روکا جا سکے جو برادر ممالک کے مفادات کے خلاف ہو۔

دوسری جانب لبنانی وزیر اعظم ڈاکٹر نواف سلام نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اسرائیل نے مغربی کنارے کے الحاق کو سیاسی ہدف بنا لیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ

Next

کشمیر متنازع خطہ، بھارت غیرذمہ دارانہ بیانات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے: دفتر خارجہ

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme