Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

دشمن مسلم امہ کو لڑانا چاہتا تھا لیکن پاکستان نے اسے ناکام بنایا، راناثنااللہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 18, 2026 1 Min Read
Comments Off on دشمن مسلم امہ کو لڑانا چاہتا تھا لیکن پاکستان نے اسے ناکام بنایا، راناثنااللہ

مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کو رکوایا، دشمن مسلم امہ کو لڑانا چاہتا تھا لیکن پاکستان نے اسے ناکام بنایا۔

فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں راناثنااللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں پاکستان کو کامیابی عطا کی، ہندوستان خود کو پاکستان سے 10گنا بڑا سمجھتا تھا، دین اور عقیدے پر یقین ہو تو اللہ تعالیٰ کامیابی دیتا ہے، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد ہر دن پاکستان کی عزت میں اضافہ کرتا چلاگیا۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی سپرپاور اور مسلم ملک کے درمیان جنگ دنیا میں کوئی نہ رکواسکا، جنگ رکوانے کی عزت اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دی، پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کو رکوایا، جنگ سے پورا خطہ متاثر ہوتا، دنیا بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہ رہتی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان نے جنگ رکوا کرامن کی پاسبانی کی، پاکستان نے جنگ رکواکر پوری دنیا کو امن دیا، پاکستان نے خطے کو بھی امن دیا اور دنیا کو بھی امن دینے جارہاہے، مسلم امہ میں اتحاد کے فروغ میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ کہاجارہاتھا سعودی عرب ایران پر حملہ آور ہوجائے گا، مسلم امہ کو تباہ کرنے کیلئے یہود و نصاریٰ تیار ہیں، دین اور اسلام سے محبت کا عمل بھی پاکستان کو نصیب ہوا، دشمن مسلم امہ کو لڑانا چاہتا تھا لیکن پاکستان نے اسے ناکام بنایا، وزیراعظم،فیلڈمارشل، نائب وزیراعظم کو اللہ تعالیٰ نے عزت دی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

آئی ایم ایف نے گیس کے گردشی قرضے کو توانائی شعبے پر بڑا دباؤ قرار دے دیا

Next

خیبر پختونخوا کے عوام نے فتنۃ الخوارج کا گمراہ کن بیانیہ یکسر مسترد کر دیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme