Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

حکومت کی آسان ٹیکس اسکیم لانے کے حوالے سے تاجروں کے مطالبے پر غور کی یقین دہانی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 23, 2026 2 Min Read
Comments Off on حکومت کی آسان ٹیکس اسکیم لانے کے حوالے سے تاجروں کے مطالبے پر غور کی یقین دہانی

اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں تاجروں نے بجٹ سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کی قیادت میں وفد نے ریٹیل اور ہول سیل شعبے کے لیے موزوں ریگولیٹری تجاویز کا جامع خاکہ پیش کیا۔ وفد نے نظام میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے، انتظامی معاملات کو آسان بنانے اور تاجر برادری کی جانب سے رضاکارانہ طور پر ٹیکس قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے سے متعلق سفارشات بھی پیش کیں۔

 

وفد نے آئندہ بجٹ میں آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا مطالبہ کیا۔ تاجروں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مشاورتی عمل کو سراہا اور اس ضمن میں خصوصی کاوشوں پر وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ سے قبل تاجروں سے مشاورت کی حکومتی کاوش کا مقصد مشترکہ اور باہمی تعاون پر مبنی طریقہ کار کو یقینی بنانا ہے۔

 

وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے تاجروں کے مسائل کے حل اور کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے عزم اور اقدامات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں اور روزگار کی فراہمی میں تجارتی شعبے کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔

بلال اظہر کیانی نے آسان ٹیکس اسکیم لانے کے حوالے سے تاجروں کے مطالبے پر غور کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس مطالبے کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ مملکت نے تاجروں کی پیش کردہ تمام تجاویز کا جائزہ لے کر اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی تاکہ ریونیو کے حصول اور تجارتی ترقی کے درمیان توازن قائم رکھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

راولپنڈی؛ ڈی ایچ کیو اسپتال میں کولنگ یونٹ کا کمپریسر پھٹنے سے دھماکا، 3 افراد زخمی

Next

سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ، کئی اضلاع میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme