Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

حزب اللہ نے لبنانی فوجی گاڑی پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل اور لبنانی حکومت کو قرار دے دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 6, 2026 1 Min Read
Comments Off on حزب اللہ نے لبنانی فوجی گاڑی پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل اور لبنانی حکومت کو قرار دے دیا

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں لبنانی فوج کی گاڑی پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد دو فوجی افسران اور ایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری نہ صرف اسرائیل بلکہ لبنانی حکومت پر بھی عائد کر دی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لبنانی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنانے والا حملہ ایک ’’دانستہ اور کھلا جرم‘‘ ہے، جو لبنان کے عوام، خصوصاً جنوبی علاقوں اور مغربی بقاع کے باشندوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں دو فوجی افسران اور ایک اہلکار کی ہلاکت ایک افسوسناک واقعہ ہے، جس کی ذمہ داری قابض اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔ ساتھ ہی حزب اللہ نے الزام لگایا کہ لبنانی حکومت کی پالیسیوں اور بعض سیاسی فیصلوں نے بھی اسرائیل کو مزید جارحانہ اقدامات کا حوصلہ دیا ہے۔

حزب اللہ کے مطابق لبنانی ریاست اپنی خودمختاری کے تحفظ اور شہریوں کے جان و مال کے دفاع میں ناکام رہی ہے۔ تنظیم نے دعویٰ کیا کہ بعض حکومتی اقدامات اور بین الاقوامی دباؤ کے سامنے جھکاؤ نے اسرائیل کو لبنان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا۔

تنظیم نے اپنے بیان میں واشنگٹن کے ساتھ ہونے والی حالیہ سفارتی سرگرمیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دشمن کے مطالبات کے سامنے نرم رویہ اختیار کرنے سے لبنان اور اس کی فوج کو نقصان پہنچا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر،کیپٹن اور اہلکار شہید

Next

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی قبلہ درست کرے تو پابندی ہٹ سکتی ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme