Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

جکارتہ میں پاکستان کا بڑا اعزاز، 4Thrives نے پہلی عالمی پب جی موبائل ٹرافی اپنے نام کر لی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 2 Min Read
0

پاکستانی ای اسپورٹس ٹیم 4Thrives نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والے پب جی موبائل اوپن سیشن کا ٹائٹل جیت کر ملک کے لیے ایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پب جی موبائل گلوبل اوپن کے پہلے سیزن میں دنیا بھر کی 32 بہترین ٹیموں نے شرکت کی، جہاں 5 لاکھ ڈالر کے انعامی فنڈ کے لیے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار اور مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالآخر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

پاکستانی ٹیم 4 تھرائیوز نے ایونٹ میں براہِ راست جگہ حاصل نہیں کی تھی بلکہ اس نے ’’لاسٹ چانس کوالیفائر‘‘ کے ذریعے مرکزی مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ تاہم فائنل مرحلے میں ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی برتری قائم رکھی اور حریف ٹیموں کو سخت مقابلہ دیا۔

فائنل مرحلے کے پہلے روز پاکستانی ٹیم نے چھ میچز میں مجموعی طور پر 82 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ اس شاندار آغاز نے ٹیم کو ٹائٹل کی دوڑ میں مضبوط مقام فراہم کیا۔

ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں ’’سمیش رول‘‘ نافذ کیا گیا، جس کے تحت مقررہ پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد کسی بھی ٹیم کو چیمپئن بننے کے لیے ایک ’’چکن ڈنر‘‘ حاصل کرنا ضروری تھا۔ پاکستانی ٹیم نے فائنل روز کے پہلے میچ میں مطلوبہ پوائنٹس حاصل کر لیے، تاہم بعد کے مقابلوں میں اسے دیگر ٹیموں کی جانب سے سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

تمام مقابلوں کے اختتام پر پاکستانی ٹیم 4 تھرائیوز نے 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ULF Esports 104 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ FURIA Esports 97 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

عمران بٹ نے پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا

Next

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme