Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

جنوبی سوڈان میں پاکستانی امن دستے لاکھوں جانیں بچانے میں مصروف

By FARHAN.YOUNAS1992
May 19, 2026 2 Min Read
Comments Off on جنوبی سوڈان میں پاکستانی امن دستے لاکھوں جانیں بچانے میں مصروف

اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت تعینات یہ اہلکار مٹی کے حفاظتی بندوں کی نگرانی اور مضبوطی میں دن رات مصروف ہیں تاکہ دریائے نیل کے بڑھتے پانی کو آبادیوں میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

بینتیو میں دنیا کا سب سے بڑا اندرونِ ملک بے گھر افراد کا کیمپ قائم ہے، جہاں ہزاروں خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں، حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جنوبی سوڈان شدید سیلابوں کی زد میں رہا ہے، جس سے کئی بستیاں مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکی ہیں۔

ہر ہفتے منگولیا کے امن دستوں کی قیادت میں کشتیاں سیلابی پانیوں میں گشت کرتی ہیں، جبکہ پاکستانی انجینئر پانی کی سطح، پشتوں کی مضبوطی اور ممکنہ شگافوں کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ کسی بھی خطرے کا بروقت پتا چلایا جا سکے۔

منگولین فوجی کمانڈر کرنل اردینے نوروو کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ان کی اولین ذمہ داری ہے، جبکہ پاکستانی انجینئرنگ دستے کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عثمان نے کہا ہے کہ مسلسل نگرانی اور پیشگی اقدامات سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہیں۔

پاکستانی انجینئرنگ کور مٹی کے حفاظتی پشتوں، رسد کے راستوں اور ہوائی پٹی کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے تاکہ انسانی امداد متاثر نہ ہو، حکام کے مطابق معمولی سا شگاف بھی چند گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بن سکتا ہے، اسی لیے نگرانی کا عمل مسلسل جاری رکھا جاتا ہے۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ نیلے ہیلمٹ پہننے والے یہ امن دستے ان کے لیے تحفظ اور امید کی علامت ہیں، کیونکہ انہی کوششوں کے باعث لاکھوں افراد سیلابی تباہی سے محفوظ ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان کی ترقی کوپروپیگنڈے، جعلی خبروں، بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے نہیں روکاجاسکتا، فیلڈ مارشل

Next

ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون تمام شعبوں میں بڑھانا چاہتے ہیں: اسحاق ڈار

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme