Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

جامعہ کراچی؛ اساتذہ تنظیم ایک ماہ سے جاری امتحانی عمل کا بائیکاٹ ختم کرنے پر راضی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 2, 2026 2 Min Read
Comments Off on جامعہ کراچی؛ اساتذہ تنظیم ایک ماہ سے جاری امتحانی عمل کا بائیکاٹ ختم کرنے پر راضی

کراچی:جامعہ کراچی  کی اساتذہ تنظیم ایک ماہ سے جاری امتحانی عمل کا بائیکاٹ ختم کرنے پر راضی ہو گئی۔

حکومتِ سندھ نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے امتحانات اور تدریسی عمل کے بائیکاٹ ختم کرنے کی یقین دہانی پر کراچی یونیورسٹی کے مالی و انتظامی معاملات و مشکلات پر کمیٹی قائم کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن  سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکریٹری نعمان احسن کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

پیش رفت کے بعد اب تقریباً ایک ماہ سے جاری امتحانی عمل کا بائیکاٹ ہاؤس سیلنگ الاؤنس اور لیوو انکیشمنٹ کے اجراء کے بغیر ہی فوری ختم ہونے کا امکان ہے۔

یہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز جامعہ کراچی کی اساتذہ، افسران و ملازمین ایسوسی ایشن کے ساتھ ایچ ای سی اور محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے حکام کے ہمراہ منعقدہ ایک اجلاس کے ضمن میں جاری کیا گیا ہے، جس میں بائیکاٹ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی اور بائیکاٹ ختم کرنے کا باقاعدہ تذکرہ بھی نوٹیفکیشن میں کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر، سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور جنرل سیکریٹری آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، جامعہ کراچی کے ساتھ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے نتیجے میں جامعہ کراچی کے ملازمین کو درپیش مسائل کے جائزے اور حل کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے اراکین میں چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن بطور کنوینر شامل ہوں گے جبکہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ،سیکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن، صدر کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی غفران عالم ، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن زاہد بلوچ ، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن  کے صدر فیصل ہاشمی اراکین میں شامل ہوں گے۔

کمیٹی بنائے گئے ٹرم آف ریفرنسز کے تحت جامعہ کراچی کے تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کے نمائندوں کی جانب سے اٹھئے گئے مسائل اور شکایات کا جائزہ لے گی اور زیر غور مسائل سے متعلق قواعد، پالیسیوں، مالی اثرات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسی طرح تمام متعلقہ فریقین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ کمیٹی 40 دن کے اندر اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی (KUTS)، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ امتحانات کے جاری بائیکاٹ کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

جامعہ کی انتظامیہ متاثرہ امتحانات کو دوبارہ شیڈول کرنے کے لیے ضروری انتظامات کرے گی اور نظرثانی شدہ امتحانی شیڈول کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر ذبیحہ جانوروں کی کھالوں سے بڑی معاشی سرگرمی متوقع

Next

آئی ایم ایف کی سخت شرائط؛ 1000 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 528 ارب خرچ ہو سکے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme