Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ثناء یوسف قتل کیس: عدالت نے عمر حیات کو مجرم قرار دے کر سزائے موت سنا دی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 19, 2026 2 Min Read
Comments Off on ثناء یوسف قتل کیس: عدالت نے عمر حیات کو مجرم قرار دے کر سزائے موت سنا دی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے ملزم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم سنا دیا، عدالت نے 10 سال قید اور بیس لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین اور ثنا یوسف کے وکیل سردار قدیر عدالت پیش ہوئے، ثنا یوسف کے والد اور والدہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

قبل ازیں دوران سماعت عدالت میں عمر حیات کی کالز اور چیٹ کے اسکرین شاٹس پیش کیے گئے، مدعی کے وکیل نے ملزم کو 2 بار سزائے موت دینے کی استدعا کی۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم عمرحیات نے اسٹیٹ کونسل اور ٹرائل کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، 2 درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہیں، ذاتی رنجش کے باعث ملزم کو سزائے موت دینا زیادتی ہوگی، پہلے سےسوچ کر رکھنا کہ ملزم کو سزائے موت دینی ہی دینی ہے، یہ زیادتی ہوگی۔

ملزم کے وکیل نے مزید کہا کہ اس ڈر سے فیصلہ نہ کریں کہ این جی اوز سڑکوں پر نکل آئیں گی، لبرل سوسائٹی کے ڈر سے ثنا یوسف کیس کا فیصلہ نہیں کریں، کیس کو خواتین پر مبنی معاشرتی بحث کی طرف نہ لے جائیں۔

اس پر جج افضل مجوکہ نے  ملزم کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو گمراہ نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا، عمر حیات نے کہا تھا کہ اس نے ثناء کو قتل کرنے کا کوئی اعتراف یا کوئی انکشاف نہیں کیا، میرا ثناء یوسف سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

اس پر جج نے استفسار کیا کہ دوران تفتیش ثناء یوسف کے فون سے کاکا کے نام سے ایک نمبر سامنے آیا تھا، موبائل فارنزک کے بعد نمبر آپ کا نکلا، اس پر کیا کہیں گے؟ اس پر عمر حیات نے کہا کہ وہ اپنے وکیل کے بغیر کوئی جواب نہیں دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ثناء یوسف کو 2 جون 2025 کو گھر میں قتل کیا گیا، 3 جون کو پولیس کیجانب سے ثناء یوسف کے قاتل کو جڑانوالہ سے گرفتار کیا گیا، 13 جون کو شناخت پریڈ کے دوران چشم دید گواہان نے ملزم کو شناخت کیا۔

حکومت کی جانب سے کیس میں راجہ نوید حسین کیانی کو اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کیا، کیس میں مجموعی طور پر 50 سے زائد سماعتیں ہوئیں، چالان میں مجموعی طور پر 31 گواہان کی فہرست فراہم کی گئی، بعدازاں پراسکیوشن نے 4 گواہان کو ترک کردیا گیا تھا۔

پراسکیوشن کی جانب سے 27 گواہان عدالت میں پیش ہوئے، مقدمہ کا ملزم عمر حیات جڑانوالہ والا کا رہائشی ہے، مقتولہ کی والدہ اور پھوپھی چشم دید گواہان ہیں، 20 ستمبر کو ملزم پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، 25 ستمبر کو استغاثہ کے پہلے گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں 2 ہفتے سے زائد وقت کیلئے ٹرائل رکا رہا تھا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

آذربائیجان اور پنجاب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

Next

مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme