Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کا حکم

By FARHAN.YOUNAS1992
May 19, 2026 2 Min Read
Comments Off on تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کا حکم

جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے وزارت تعلیم کو ہدایت کی کہ منشیات کے خاتمے سے متعلق رولز وفاقی حکومت سے منظور کروائے جائیں۔

عدالت نے ایچ ای سی کو مانیٹرنگ کمیٹی میں اے این ایف اور پولیس کو شامل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سماعت کے دوران منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کیس کا بھی تذکرہ کیا گیا، وکیل درخواست گزار کاشف ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی میں زیر سماعت ایک کیس میں رائیڈرز اور ڈیلیوری بوائز کے منشیات کی ترسیل میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ وہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ منشیات رائیڈرز اور ڈیلیوری بوائز کے ذریعے منتقل ہوتی ہے۔

ایچ ای سی حکام نے عدالت کو بتایا کہ تعلیمی اداروں میں ڈیلیوری بوائز اور رائیڈرز کے لیے مخصوص جگہ مختص کردی گئی ہے اور ہر آنے والے کی چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور رپورٹ پیش کی جائے، جبکہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بھی منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات اور نگرانی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔

وکیل کاشف ملک نے عدالت کو بتایا کہ اب یونیورسٹیوں اور کالجوں کے بعد سکولوں میں بھی منشیات عام ہوچکی ہے اور ساتویں، آٹھویں جماعت کے بچے بھی اس لعنت کا شکار ہیں۔

وکیل رافع ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد میں چھوٹے کریانہ سٹورز پر بھی منشیات آسانی سے دستیاب ہے۔

دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو افسر اچھا کام کر رہا ہو اسے تبدیل کردیا جاتا ہے۔

عدالت نے میڈیا کو بھی منشیات کے خلاف پرائم ٹائم آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے پیمرا سے رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے سے متعلق ایچ ای سی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مانیٹرنگ رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب

Next

اربن فاریسٹ منصوبہ کراچی کی آلودگی کم کرنے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا: میئرکراچی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme