Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

بھارت اگلے پچھلے دونوں سندور کی تیاری کرلے، ہم اس وقت بھی تیار تھے اب بھی تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

By FARHAN.YOUNAS1992
May 7, 2026 3 Min Read
Comments Off on بھارت اگلے پچھلے دونوں سندور کی تیاری کرلے، ہم اس وقت بھی تیار تھے اب بھی تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاک فوج قوم کی امنگوں پر پوری اتری، مغرور دشمن کو جنگ میں مکمل شکست دی، کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لاسکتا۔

معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اہم پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے جو حال کیا وہ بھارت کے بچے بھی جانتے ہیں، بھارت بتائے کس دہشتگرد کیمپ کو نشانہ بنایا؟ بھارت کا پاکستان پر دہشتگردی کے الزام کا ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت خود سب سے بڑا دہشتگرد ہے، خطے میں امن کیلئے پاکستان سب سے بڑا سفیر ہے، پہلگام واقعہ کے 10منٹ بعد ایف آئی آر درج ہوئی، بھارت نے مساجد،سویلین اور عورتوں کو نشانہ بنایا، بھارتی رہنما سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی سیاستدان اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگاتے ہیں، بھارتی سیاستدانوں نے اگر یہی زبان استعمال کرنی ہے تو سامنے آئیں، بھارت کے کچھ اندرونی مسائل ہیں، بھارت اقلیتوں اور کشمیروں پر ظلم کرتا ہے، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی بناکر پیش کرتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے، بھارتی میڈیا ہمت کرکے سچ بولے، ہم اس وقت بھی تیار تھے اب بھی تیار ہیں، کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لاسکتا۔

جوہری طاقتوں میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں،احمد شریف چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کو کثیرالجہتی جنگ کہتے ہیں، یہ جنگ گلیوں،دیہات اور شہروں میں پہنچی ہے، یہ جنگ ہوا میں بھی ہے،سمندر،سائبر اور ذہنوں میں بھی، ہم نے بھارت کی جارحیت کا گھنٹوں میں مؤثر جواب دیا، دو جوہری طاقتوں میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دو نیوکلیئر ریاستوں کے درمیان جنگ پاگل پن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے عزم میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، اگر ہمارے عزم پر کسی کو شک ہے تو ابھی ہم نے ایک قسط دکھائی ہے، پاکستان کی فوج اور لیڈر شپ سب ایک ہیں، بھارت کی فوج کو سیاست کی بھینٹ چڑھادیا گیا، بھارتی سیاستدان اپنی فوج کو پروفیشنل بننے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فیلڈمارشل دن رات بھارتیوں کے خواب میں آتے ہیں، معرکہ حق میں جو بھارت نے دیکھا وہ ہمارا 10 سے 15 فیصد تھا، اس بار 14اگست پر عظیم الشان پریڈہوگی، اپنی پاور پوٹینشل کی چھوٹی سی جھلک عوام کو دکھائیں گے۔

آپریشن غضب للحق جاری ہے،ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن غضب للحق جاری ہے،وقت کے حساب سے وقفہ دیا تھا، افغانستان ہر قسم کے دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے، افغانستان میں ہم نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کو سبق سکھایا تو اس نے سوکالڈ افغان وزیرخارجہ کوبلایا، افغان طالبان کہتے ہیں ہم اسلام کے پرچاری ہیں اور یاری بھارت سے لگائی، بھارت اور افغانستان بری طرح ایکسپوز ہوئے ہیں، خارجی نورولی کئی سال سے اسلام کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنارہا تھا۔

سعودی عرب کو خطرہ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حرمین شریفین کی سلامتی سعودی عرب کی سلامتی سے جڑی ہے، سعودی عرب کو خطرہ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے، ہمیں سعودی عرب کی سیکیورٹی اور سلامتی عزیزہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے اندر سے بھی بھارت کو کہا یہ اپنا کام نہیں جانتے، بھارت کو کہا گیا اپنے کام کے علاوہ یہ سارے کام جانتے ہیں، پھر ہم نے 6 سے 10 مئی کو کام کرکے دکھایا یا نہیں؟۔ بھارت گھمنڈ کرنا اور دوسرے کو کم سمجھنا چھوڑدے۔

ہم پاکستانی سیاست میں اسٹیک ہولڈرز نہیں ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی سیاست میں اسٹیک ہولڈرز نہیں ہیں، بات چیت سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے۔

معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اہم پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم ریاست پاکستان کی آرمڈ فورسز ہیں، ہم کسی سیاسی سوچ کو ری پریزنٹ نہیں کرتے، آپ بات چیت سے مسائل حل کریں،آپ کو کس نے روکا ہے؟۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ عوام اور فوج میں دوری ہے، ہم بار بار کہتے ہیں کوئی مائی کا لعل عوام اور فوج کے درمیں نہیں آسکتا، پاک فوج ایلیٹ کی نہیں غریب کی فوج ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان نے اس دفعہ جنگ میں بھارت کےخلاف ڈرون استعمال کئے، وزیر داخلہ محسن نقوی

Next

فیلڈ مارشل کی کاوشیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی، وزیراعظم شہبازشریف

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme