Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

بنگلادیشی وزیرِ اعظم کے مشیر کو بھارت میں داخلے سے روک دیا گیا، ڈھاکا کا تشویش کا اظہار

By FARHAN.YOUNAS1992
June 15, 2026 2 Min Read
0

بنگلادیشی وزیرِ اعظم طارق رحمٰن کے مشیر زاہد الرحمٰن کو بھارت پہنچنے پر ابتدائی طور پر ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی حلقوں میں اس واقعے پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق زاہد الرحمٰن بحرِ ہند رِم ایسوسی ایشن (IORA) کے اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے تھے، جہاں دہلی ایئرپورٹ پر بھارتی امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور تقریباً ڈھائی گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی حکام کی جانب سے ان کے دورے کے حوالے سے سفارتی سطح پر پیشگی اطلاع اور ضروری منظوری موجود تھی، تاہم اس کے باوجود انہیں فوری طور پر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈھاکا نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔

بنگلادیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشگی سفارتی رابطوں اور منظوری کے باوجود کسی اعلیٰ سطحی عہدیدار کے ساتھ اس نوعیت کا رویہ غیر معمولی اور باعثِ تشویش ہے۔ اس معاملے پر بنگلادیشی وزارتِ خارجہ بھی رپورٹ مرتب کر رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی مؤقف کے مطابق معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آنے کے بعد حل کر لیا گیا تھا اور بعد ازاں زاہد الرحمٰن کو بھارت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ تاہم بنگلادیشی میڈیا کے مطابق انہوں نے بھارت میں داخل ہونے کے بجائے واپس وطن جانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق زاہد الرحمٰن نئی دہلی سے کولمبو کے راستے ڈھاکا روانہ ہو گئے اور اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ تاحال دونوں حکومتوں کی جانب سے اس واقعے کی وجوہات کے بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

چین کا ایران-امریکا مفاہمتی پیش رفت کا خیرمقدم، پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

Next

پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme