Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

BRICS meeting in New Delhi marred by disagreements, joint declaration could not be issued
دنیا

برکس اجلاس نئی دہلی میں اختلافات کا شکار، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on برکس اجلاس نئی دہلی میں اختلافات کا شکار، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہونے والے برکس پلس نائب وزرائے خارجہ اجلاس میں مغربی ایشیا کی صورتحال پر رکن ممالک کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے، جس کے باعث کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس کا مقصد خطے کے اہم عالمی و علاقائی مسائل پر مشترکہ حکمت عملی طے کرنا تھا، تاہم بحث کے دوران مختلف ممالک کے متضاد مؤقف کے باعث پیش رفت رک گئی۔

اجلاس کے دوران فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ، غزہ میں انسانی امداد، لبنان میں جنگ بندی، اقوام متحدہ کے امن مشن اور مشرق وسطی کے دیگر تنازعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم رکن ممالک کے درمیان اختلافات کے باعث کسی مشترکہ اعلامیے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ بعض ممالک نے سخت موقف اپنانے کی حمایت کی جبکہ دیگر نے محتاط اور متوازن حکمت عملی پر زور دیا۔ اسی طرح مقامی کرنسیوں میں تجارت اور ممکنہ مشترکہ کرنسی جیسے معاملات پر بھی مختلف آرا سامنے آئیں ۔بھارت نے برکس ممالک کی اس تجویز کو مسترد کر دیا کہ امریکی ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت کی جائے۔

بھارت کا اسرائیل کے حق میں موقف، خاص طور پر غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کو نرم کرنے کی کوشش کی ،روس، چین اور ایران جیسے اہم ارکان نے شدید مخالفت کی ۔ ایران نے بھارت سے زیادہ سخت مغربی مخالف موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا، جسے نظرانداز کر دیا گیا۔

مبصرین کے مطابق بھارت کا اسرائیل کے حق میں موقف اور فلسطینیوں کو نظرانداز کرنا مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔ ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شدید اختلافات نے اجلاس میں بحث کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔ ایران نے اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت پر زوردیا جبکہ یو اے ای اور دوسرے خلیجی ممالک نے شدید ردعمل سے گریز کیا ۔ بھارت کا غیر جانبدارنہ موقف ان اختلافات کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق برکس اجلاس کے دوران بھارتی قیادت کی سفارتی کمزوری اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ غیر ہم آہنگی بے نقاب ہوتی ہے۔ اتفاق رائے کی کمی اوربھارت کا غیر جانبدار، اسرائیل نواز موقف کی وجہ سے گروپ تقسیم ہوگیا، جس سے برکس میں بھارت کی حیثیت اور اثر و رسوخ مزید کمزور ہواہے۔برکس کے اختتام کے بعد کوئی بھی رکن ملک بھارت کی کارکردگی اور موقف سے بالکل بھی خوش نہیں ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے کثیرالملکی فورمز میں اختلافات غیر معمولی نہیں ہوتے، تاہم مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہونا اس بات کی علامت ہے کہ اہم عالمی امور پر رکن ممالک کے درمیان پالیسی ہم آہنگی ابھی مکمل طور پر تشکیل نہیں پا سکی۔

برکس کا یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے جب تنظیم عالمی سطح پر اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم اندرونی اختلافات اس کے مستقبل کے سفارتی کردار پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Secret ceremony at Indian embassy in US, controversy and questions over Pahalgam incident, media entry banned
Previous

امریکہ میں بھارتی سفارتخانے کی خفیہ تقریب، پہلگام واقعے پر تنازع اور سوالات، میڈیا کے داخلے پر پابندی

Trump considers reducing US military presence in Europe, harshly criticizes allies
Next

ٹرمپ کا یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کم کرنے پر غور، اتحادی ممالک پر سخت تنقید

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme