Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ میں ڈرون دفاعی نظام نصب، کم لاگت میزائل ٹیکنالوجی متعارف

By FARHAN.YOUNAS1992
May 17, 2026 1 Min Read
Comments Off on برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ میں ڈرون دفاعی نظام نصب، کم لاگت میزائل ٹیکنالوجی متعارف

برطانیہ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات اپنی افواج، شہریوں اور علاقائی اتحادیوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا کم لاگت فضائی دفاعی نظام نصب کر دیا ہے جو ڈرون حملوں اور فضائی خطرات کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق برطانوی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایڈوانسڈ پریسیژن کل ویپن سسٹم (Advanced Precision Kill Weapon System) کو اب خطے میں آپریشنز کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ نظام رائل ایئر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیاروں پر نصب کیا گیا ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق یہ جدید نظام پہلے استعمال ہونے والے مہنگے میزائلوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ کم لاگت میں ڈرونز اور دیگر فضائی خطرات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام مشرقِ وسطیٰ میں جاری آپریشنز کے دوران استعمال کیا جا رہا ہے جہاں آر اے ایف کے 9 اسکواڈرن کے ٹائفون طیارے برطانوی شہریوں، مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے مشن پر تعینات ہیں۔

برطانوی وزیر برائے دفاعی پیداوار و صنعت لیوک پولارڈ نے کہا کہ صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر چند ماہ میں اس نظام کی تیاری اور تعیناتی ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے فضائیہ کم لاگت میں زیادہ ڈرونز کو مار گرانے کی صلاحیت حاصل کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹائفون طیارے برطانیہ اور نیٹو کی فضائی دفاعی حکمت عملی کا بنیادی ستون ہیں، جو یورپ کے مشرقی محاذ اور مشرقِ وسطیٰ دونوں میں دفاعی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سیاسی وجوہات کی خاطر یو اے ای کے خفیہ دورے کو منظرعام پر لائے، اسرائیلی میڈیا

Next

پاکستانی و قطری وزرائے اعظم کی ٹیلی فونک گفتگو: ثالثی کوششوں کی حمایت، واشنگٹن–تہران کشیدگی میں کمی پر زور

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme