Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10 فیصد سے کم فنڈز مختص کرنے کی تجویز

By FARHAN.YOUNAS1992
May 18, 2026 2 Min Read
Comments Off on بجٹ میں نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10 فیصد سے کم فنڈز مختص کرنے کی تجویز

بجٹ 2026،27 کے لیے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے مذاکرات جاری ہے۔ آئی ایم ایف کو پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔ سرکاری پروکیورمنٹ کیلئے وفاق اور صوبوں میں آن لائن نظام بھی نافذ ہوگا۔

وفد سے مذاکرات کے دوران حکومت نے نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے محدود مالی گنجائش کا اعتراف کرلیا۔ کہا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت وفاقی و صوبائی منصوبوں کی ممکنہ مالی ذمہ داریاں 472 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10 فیصد سے کم فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے، یقین دہانی کروائی کہ پہلے سے جاری منصوبے کو ترجیح دی جائے گی۔

وزارت خزانہ حکام نے بتایا کہ نئے بجٹ میں گذشتہ مالی سال اصل ہدف ایک ہزار ارب سے کم فنڈز کی گنجائش ہے۔ صرف 986 ارب روپے مختص کے جا سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے بجٹ رپورٹس میں کم یا زیادہ خرچ کی وجوہات شامل کرنے پر زور دیا۔ حکومتی اداروں کے بینک اکاؤنٹس اور رقوم کو ایک نظام  کے تحت لانے کا کہہ دیا۔

دستاویز کے مطابق 150 ارب روپے سے زائد کا بیلنس مرکزی نظام کا حصہ بنے گا۔ یہ فنڈز مختلف سرکاری محکموں نے اپنے اکاؤنٹس میں جمع کروا رکھے ہیں۔ سرکاری خریداری کا عمل  ای پیڈز کے ذریعے شفاف بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سرکاری ٹھیکوں میں خصوصی رعایت ختم کرنے کیلئے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی۔  5 کروڑ روپے سے زائد کے ٹھیکوں کی اصل ملکیت کی تفصیلات جاری کرنا ہوں گی۔ سرکاری پروکیورمنٹ کیلئے وفاق اور صوبوں میں آن لائن نظام نافذ ہوگا۔

دستاویز کے مطابق 2026 کے آخر تک تمام وفاقی اداروں کو ای پیڈز سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے مالی خطرات کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

باجوڑ اور جیکب آباد میں پولیو ٹیموں پر حملے، دو پولیس اہلکارشہید، پولیو ورکر زخمی

Next

مسلسل تین ماہ سے سرپلس رہنے والا ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی ہوگیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme