Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

ایک ہفتے میں چکن کی قیمت میں 48 روپے 40 پیسے کا بڑا اضافہ، رپورٹ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 8, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایک ہفتے میں چکن کی قیمت میں 48 روپے 40 پیسے کا بڑا اضافہ، رپورٹ

ملک میں مہنگائی کی رفتار میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں ایک ہفتے کے دوران متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 15.16 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق چکن کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا اور ایک ہفتے میں چکن 48 روپے 40 پیسے فی کلو تک مہنگا ہوگیا۔ اسی دوران آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 74 روپے 75 پیسے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 47 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ دہی 4 روپے، دودھ 2 روپے 77 پیسے اور بیف 8 روپے 3 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، آلو، چائے، کیلے، کوکنگ آئل، پاؤڈر ملک اور سگریٹ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل رہے۔

دوسری جانب گذشتہ ہفتے ٹماٹر، لہسن، انڈے، دال مسور، پیاز اور دال ماش کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چکن، پیٹرولیم مصنوعات، خام تیل اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے ہفتہ وار مہنگائی پر نمایاں اثر ڈالا ہے جبکہ تازہ دودھ، گوشت، مٹن اور آلو کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلادیش کی مضبوط پوزیشن، 4 وکٹوں پر 301 رنز

Next

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کا صدر میں چھاپہ ، 6کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چاندی پکڑا گیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme