Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

ایف آئی ایچ پرو لیگ: بیلجیم اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان ہاکی ٹیم کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان

By FARHAN.YOUNAS1992
May 22, 2026 1 Min Read
Comments Off on ایف آئی ایچ پرو لیگ: بیلجیم اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان ہاکی ٹیم کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے FIH Pro League میں شرکت کے لیے بیلجیم اور انگلینڈ کے خلاف 20 رکنی قومی ہاکی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کردہ سکواڈ میں دو گول کیپرز وقار اور علی رضا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابو بکر، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، ندیم خان، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم اور زکریا حیات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غضنفر علی، محمد عماد، رانا ولید، عبدالرحمٰن، افراز خان، رانا وحید، احمد ندیم، ارشد لیاقت اور حنان شاہد بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پی ایچ ایف کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل 19 اور 20 مئی کو ہونے والے ٹرائلز کے بعد مکمل شفافیت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

فیڈریشن نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قومی کھلاڑیوں کو روزانہ 110 ڈالر الاؤنس پیشگی ادا کیا جائے گا جبکہ بیلجیم اور انگلینڈ میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کو بھی ٹیم کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم 8 جون کو بیلجیم روانہ ہوگی جبکہ شیڈول کے مطابق پاکستان 13 سے 20 جون تک بیلجیم اور اسپین کے خلاف میچز کھیلے گا۔

بعد ازاں پاکستانی ٹیم 23 سے 27 جون کے دوران انگلینڈ اور بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کی اگست میں بیلجیم اور نیدرلینڈز میں مزید بین الاقوامی مصروفیات بھی شیڈول ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

فیفا ورلڈ کپ 2026: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کا 50 ڈالر والے سستے ٹکٹس کا اعلان

Next

ایرانی سپریم لیڈر نے افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme