Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ایرانی قومی سلامتی کونسل نے منظوری دے دی مفاہمتی معاہدے پر دستخط 19 جون کو ہوں گے

By FARHAN.YOUNAS1992
June 15, 2026 2 Min Read
0

ایرانی قومی سلامتی کونسل نے ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے متن کو حتمی شکل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر باضابطہ دستخط 19 جون کو کیے جائیں گے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت لبنان سمیت مختلف محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر روک دی جائیں گی۔ بیان کے مطابق ایران کے خلاف عائد بحری ناکہ بندی بھی فوری اور مکمل طور پر ختم کی جائے گی۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ Kazem Gharibabadi نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی آج رات سے ختم ہونا شروع ہو جائے گی جبکہ مفاہمتی یادداشت کا مکمل متن دستخط کے بعد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ ان کے مطابق ایران معاہدے پر عمل درآمد جمعے سے شروع کرے گا۔

کاظم غریب آبادی نے واضح کیا کہ مفاہمتی یادداشت کا مقصد کسی فریق پر اندھا اعتماد کرنا نہیں بلکہ ایک منظم سفارتی عمل کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی اور جامع معاہدے کے لیے آئندہ 60 روز تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

ان کے مطابق مستقبل کے مذاکرات میں اقتصادی پابندیوں کے خاتمے، ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی، جنگ کے اثرات، بحری ناکہ بندی کے مستقل خاتمے اور تعمیرِ نو کے طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 60 روزہ مذاکراتی عمل کے دوران جوہری پروگرام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے اور مذاکرات میں بین الاقوامی ثالثوں کی موجودگی برقرار رہے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ایران مناسب ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی اور فوجی صلاحیت نے مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا اور تہران نے اس وقت تک مفاہمتی یادداشت پر اتفاق نہیں کیا جب تک اس کے بنیادی مطالبات متن کا حصہ نہیں بن گئے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

’’سب کو مبارک ہو، ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا ہے۔‘‘ ٹرمپ

Next

امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کا یورپی طاقتوں نے خیرمقدم، آبنائے ہرمز کھولنے پر زور

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme