Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

اٹلی پاکستانی افرادی قوت اور طلبہ کے لیے دروازے کھول رہا ہے، سفیر مارلینا آرمیلین

By FARHAN.YOUNAS1992
June 2, 2026 2 Min Read
Comments Off on اٹلی پاکستانی افرادی قوت اور طلبہ کے لیے دروازے کھول رہا ہے، سفیر مارلینا آرمیلین

اسلام آباد: پاکستان میں اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلین نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ تین برسوں کے دوران لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت 10 ہزار 500 پاکستانی شہریوں کو اٹلی میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جبکہ تعلیمی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں اطالوی سفارت خانے کے زیر اہتمام اٹلی ڈے کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اطالوی سفیر نے کہا کہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے ثالثی اور سفارتی کردار کو سراہتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جو دوستی، رواداری، کشادہ دلی اور باہمی احترام جیسی اقدار کا امین ہے۔

مارلینا آرمیلین نے بتایا کہ تعلیمی شعبے میں تعاون کے تحت تعلیمی سال 2025-26 کے لیے 3 ہزار 200 پاکستانی طلبہ کو اطالوی جامعات میں داخلوں اور وظائف کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم کے لیے اٹلی کا رخ کر رہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان علمی اور ثقافتی روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

اطالوی سفیر نے مزید کہا کہ قونصلر خدمات کو بہتر بنانے اور ویزا سمیت دیگر سفارتی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین میں سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں آباد ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی علی پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مشترکہ مفادات، اقتصادی تعاون اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو 78 برس مکمل ہو چکے ہیں اور یہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک۔یورپی تزویراتی مذاکرات کے بعد اطالوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی تعاون میں مزید دلچسپی لیں گی، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مشہد میں تدفین کا منصوبہ، ایرانی حکام نے انتظامات تیز کر دیے

Next

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی پرچم لہرانے کی شدید مذمت

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme