Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

انمول عرف پنکی سمیت دیگر دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 16, 2026 2 Min Read
Comments Off on انمول عرف پنکی سمیت دیگر دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

منشیات کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ کراچی میں پیش کیا گیا جہاں پیشی کے دوران شور شرابا، نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

سماعت کےدوران ملزمہ انمول عرف پنکی نےعدالت میں چیخ و پکارکرتےہوئےکہا کہ اسے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے، اس پرتشددکیاگیا اور اسے 20 روز سے حراست میں رکھا گیا ہے،ملزمہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے اس کے خلاف 25 سے زائد مقدمات درج کیے اور ہر مقدمے میں “ایک ایک من منشیات” ڈال دی۔

عدالت نےملزمہ کو ہدایت کی کہ یہاں اس کا بیان ریکارڈ نہیں ہوگا، اس لیے خاموش رہے۔ عدالت نے یہ بھی ریمارکس دیےکہ “یہ سٹی کورٹ ہے، یہاں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا۔

سماعت کےدوران ملزمہ نےاپنےچہرےسےکپڑا ہٹا دیا اور الزام لگایا کہ پولیس زبردستی اس سے بیان لینا چاہتی ہے،خاتون پولیس اہلکار بار بار ملزمہ کو خاموش کرانےکی کوشش کرتی رہیں جبکہ پولیس نے صحافیوں کو بھی کچھ دیر کے لیے کورٹ روم سے باہر نکال دیا۔

سماعت کے دوران ملزمہ نے کسٹڈی میں لے جاتے ہوئے احتجاج کیا اور کہا کہ اس کا دم گھٹ رہا ہے اور اس کے منہ پر چادر نہ ڈالی جائے۔ اس پر عدالت نے ہدایت دی کہ وہ چادر اوڑھ لے تاکہ اسے کوئی تنگ نہ کرے۔

ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ملزمہ کے ساتھ باہر بیٹھنے دیا جائے، تاہم عدالت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اجازت نہیں دی جا سکتی۔

عدالت نے ملزمہ انمول سمیت دیگر دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

سماعت کےدوران کچھ افراد مشتعل ہوگئے اور“پنکی کو مارو مارو” کے نعرے لگائے گئے جبکہ پولیس نے بڑی مشکل سے ملزمہ کو حصار میں لے کر عدالت سے روانہ کیا۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کو اس بار سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جبکہ پہلی پیشی کے موقع پر اس کے پروٹوکول اور آزادانہ نقل و حرکت پر سوالات اٹھے تھے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پرامن سماجی ماحول کی تشکیل قومی وراثت اور آئینی ذمہ داری ہے ، شہباز شریف

Next

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی کمی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme