Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

Hormuz
دنیا

امریکا کے تین جنگی بحری جہازآبنائے ہرمزعبورکرچکے، حملہ آوروں کو سمندر میں ڈبو دیا، ٹرمپ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 8, 2026 2 Min Read
Comments Off on امریکا کے تین جنگی بحری جہازآبنائے ہرمزعبورکرچکے، حملہ آوروں کو سمندر میں ڈبو دیا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے تین جنگی بحری جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمزعبور کر چکے ہیں اور انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان بحری جہازوں پر حملے کی کوشش کی گئی تاہم تمام حملے ناکام بنا دیے گئے۔ ان کے مطابق حملہ آور ایرانی کشتیوں کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں تباہ کر دیا گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی چھوٹی کشتیوں کو سمندر میں ڈبو دیا گیا جبکہ ان کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو امریکی دفاعی نظام نے آسانی سے ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کو بھی فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے ایران کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ صورتحال کسی معمول کے ملک کے ساتھ ہوتی تو وہ امریکی جنگی جہازوں کو گزرنے دیتا، لیکن ایران کا طرزِ عمل مختلف ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایران کی قیادت شدت پسند عناصر کے زیر اثر ہے اور اگر اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا موقع ملا تو وہ اسے استعمال کر سکتی ہے، اسی لیے امریکا اسے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے امریکا کے ساتھ کسی معاہدے پر دستخط نہ کیے تو آئندہ مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق امریکی بحری جہاز خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی انتہائی بڑھ چکی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملوں اور خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
US forces took defensive action in response to Iran's "unprovoked attack"
Previous

ایران کے“بلا اشتعال حملے” کے جواب میں دفاعی کارروائی کی ہے، امریکی افواج

Iran calls for important regional meeting next week for peace and stability in Afghanistan
Next

شیر کو اپنے دانت دکھاتے ہوئے دیکھ کر یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ مسکرا رہا ہے، ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme