Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

امریکا نے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم اور قابل اعتماد شراکت دار قرار دیدیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 17, 2026 2 Min Read
Comments Off on امریکا نے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم اور قابل اعتماد شراکت دار قرار دیدیا

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم اور قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا ہے۔

ایڈمرل بریڈ کوپر کےمطابق پاکستان خطےمیں داعش خراسان کےخلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ اسلام آباد کے ساتھ مضبوط فوجی شراکت داری کےنتیجےمیں دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ہیں،یہ باہمی کامیابیاں پاکستان اور امریکا کی دیرینہ دوستی اور مشترکہ عزم کا براہ راست عکس ہیں۔

سربراہ سینٹکام نے افغانستان کی صورتحال پربھی تشویش کااظہارکرتے ہوئےکہا کہ وسطی ایشیائی شراکت دار بھی افغان طالبان کےزیراثر افغانستان سے پنپتی دہشتگردی کے خطرات پر محتاط نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایڈمرل بریڈ کوپر کےمطابق دہشتگردانہ سرگرمیوں اورعلاقائی سیکیورٹی خطرات کے باعث افغانستان بدستورواشنگٹن کی توجہ کامرکزہے،جبکہ افغان سرزمین پردہشتگردوں کی مسلسل موجودگی کی وجہ سے افغانستان امریکی نگرانی کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

عالمی ماہرین کےمطابق امریکی کمانڈرکا بیان خطےمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، آپریشنل مہارت اورسٹریٹجک اہمیت کی ایک اوربین الاقوامی توثیق کا ثبوت ہے

عالمی ماہرین کاکہنا ہےکہ امریکی کمانڈرکا بیان خطے میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں،آپریشنل مہارت اورسٹریٹجک اہمیت کی ایک اوربین الاقوامی توثیق کا ثبوت ہےاایڈمرل کوپر کےجائزےنےدہشتگردی کیخلاف پاکستان کےکردارکی ساکھ کومضبوط اورقابض افغان طالبان کے زیر اثر پنپنے والی دہشتگردی کے نیٹ ورکس کوبےنقاب کردیاہے۔

پاکستان کوایک اہم انسداددہشتگردی شراکت دارقراردیکرامریکا نےعالمی سطح پردہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کےہراول دستےکےکردارکوتسلیم کیاہے،سینٹکام کایہ جائزہ پاکستان کےاس دیرینہ موقف کی توثیق کرتا ہےکہ افغان طالبان کےزیراثرافغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں علاقائی امن واستحکام کیلئےمستقل خطرہ ہیں

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

محکمہ موسمیات کی آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیشگوئی

Next

ملک میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 21 فیصد اضافہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme