Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

امریکا نے اقوامِ متحدہ کی فلسطینی ماہر فرانسسکا البانیز پر دوبارہ پابندیاں عائد کردیں

By FARHAN.YOUNAS1992
May 28, 2026 2 Min Read
Comments Off on امریکا نے اقوامِ متحدہ کی فلسطینی ماہر فرانسسکا البانیز پر دوبارہ پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے اقوامِ متحدہ کی فلسطینی علاقوں سے متعلق خصوصی ماہر فرانسسکا البانیز کو دوبارہ پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی عدالت نے ان کے حق میں دیا گیا عارضی ریلیف معطل کر دیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر فرانسسکا البانیز کا نام دوبارہ خصوصی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ فرانسسکا البانیز اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور انہوں نے عالمی عدالت انصاف کو اسرائیلی قیادت کے خلاف کارروائی پر اکسانے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ فرانسسکا البانیز نے بنیامین نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں وارنٹ جاری کرنے کی حمایت بھی کی تھی۔

مارکو روبیو نے گزشتہ برس کہا تھا کہ فرانسسکا البانیز اسرائیل کے خلاف “متعصبانہ اور بدنیتی پر مبنی مہم” چلا رہی ہیں۔

امریکی پابندیوں کے تحت فرانسسکا البانیز کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، ان کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ امریکی اداروں کے ساتھ لین دین بھی محدود کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایک امریکی جج نے پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانسسکا البانیز کی آراء ذاتی نوعیت کی ہیں اور انہیں عالمی عدالت کے فیصلوں کا براہِ راست ذمے دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔

فرانسسکا البانیز مسلسل غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو “نسل کشی” قرار دیتی رہی ہیں، جبکہ متعدد عالمی انسانی حقوق ماہرین بھی اسی مؤقف کی حمایت کر چکے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

بندر عباس حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی، امریکی اڈے اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Next

شمالی کوریا کا دوٹوک اعلان، ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme