Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا: اسحاق ڈار

By FARHAN.YOUNAS1992
June 15, 2026 2 Min Read
0

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ اہم پیش رفت مسلسل سفارتی کوششوں اور دوست ممالک کے اس اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ تصادم کے بجائے مذاکرات اور بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت عالمی برادری کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا پیغام ہے، جو عالمی منڈیوں اور معیشت میں اعتماد اور استحکام کو فروغ دے گی، خصوصاً ان ترقی پذیر ممالک کے لیے جو علاقائی کشیدگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل کے دوران تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ فعال رابطہ برقرار رکھا اور مسلسل تحمل، بردباری اور تعمیری سفارتی مکالمے پر زور دیا، پاکستان کا مؤقف رہا ہے کہ تمام مسائل کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کی قیادت کی جانب سے اپنے ملک پر کیے گئے اعتماد کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے اس عزم کی تعریف کی کہ وہ پرامن اور باہمی اتفاقِ رائے پر مبنی حل کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گے۔

بیان میں سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مخلصانہ سفارتی کوششوں پر بھی اظہارِ تشکر کیا گیا، جنہوں نے اس اہم پیش رفت کو ممکن بنانے میں مؤثر کردار ادا کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان باقی معاملات پر مذاکرات کے دوران بھی وہ اس پیش رفت کو مزید مستحکم بنانے کی ہر ممکن کوشش میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ 19 جون کو جنیوا میں ہونے والی باقاعدہ دستخطی تقریب اس مثبت پیش رفت کو مزید مضبوط بنائے گی اور یہ معاہدہ خطے سمیت پوری دنیا میں دیرپا امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعلیٰ کے پی نے پشاور میں 1.6 ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Next

نئی نسل کو صحتمند، پاکیزہ اور معطر ہوائیں دینا چاہتے ہیں: مریم نواز شریف

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme