Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

اسرائیل نے آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم متحدہ عرب امارات کو فراہم کر دیا: امریکی سفیر

By FARHAN.YOUNAS1992
May 12, 2026 2 Min Read
Comments Off on اسرائیل نے آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم متحدہ عرب امارات کو فراہم کر دیا: امریکی سفیر

یروشلم میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے اپنے جدید آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کی بیٹریاں اور متعلقہ اہلکار متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو فراہم کر دیے ہیں، تاکہ خطے میں بڑھتے ہوئے فضائی خطرات کے مقابلے میں دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

رائٹرز کے مطابق یہ دفاعی نظام ایران سے منسوب حملوں کے خدشات کے پیش نظر یو اے ای کو منتقل کیا گیا ہے۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ ان بیٹریوں میں ریڈار سسٹمز اور میزائل لانچر شامل ہیں جو فضائی خطرات کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے حالیہ کشیدگی کے دوران متعدد بار متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد خطے میں سکیورٹی تعاون مزید بڑھ گیا ہے۔

امریکی سفیر مائیک ہکابی نے تل ابیب میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ یہ تعاون اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان ابراہام معاہدے کے تحت قائم ہونے والے تعلقات کا نتیجہ ہے، جنہوں نے دفاعی اور سکیورٹی شعبوں میں غیر معمولی تعاون کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ماضی میں بھی متحدہ عرب امارات کو فضائی دفاعی نظام فراہم کر چکا ہے اور موجودہ اقدام اسی تسلسل کا حصہ ہے جس کا مقصد خطے میں مشترکہ دفاعی حکمت عملی کو مضبوط بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے سینئر مشیر انور گرقاش نے پہلے بھی کہا تھا کہ خطے میں ایرانی حملوں کے خطرات نے عرب ریاستوں اور اسرائیل کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید قریب کر دیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان

Next

سینیٹ: پارلیمنٹرینز اور اہلخانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ سہولت کا بل پیش، حکومتی و اپوزیشن ارکان ایک ہوگئے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme