Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

اسرائیلی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا بل ابتدائی مرحلے میں منظور، ممکنہ قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار

By FARHAN.YOUNAS1992
May 20, 2026 2 Min Read
Comments Off on اسرائیلی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا بل ابتدائی مرحلے میں منظور، ممکنہ قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کو تحلیل کرنے اور ممکنہ قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے پیش کیا گیا بل ابتدائی ووٹنگ میں بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا ہے، تاہم انتخابات کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون سازوں نے بل کے ابتدائی مرحلے میں 110 کے مقابلے میں 0 ووٹ سے حمایت کی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان وسیع اتفاق پایا جاتا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب حکومتی اتحاد الٹرا آرتھوڈوکس یشیوا طلبہ کی فوجی بھرتی سے استثنیٰ کے قانون پر اتفاق نہ کر سکا، جو موجودہ سیاسی بحران کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بینجمن نیتن یاہو ووٹنگ میں شریک نہیں ہوئے اور مبینہ طور پر سیکیورٹی امور پر مشاورت میں مصروف تھے۔

ووٹنگ کے بعد اتحادی جماعتوں کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ پارلیمانی دور میں نو بجٹ اور 520 قوانین منظور کیے گئے ہیں، تاہم فوجی بھرتی کے مسئلے پر اختلاف برقرار ہے۔

بل کے متن کے مطابق تحلیل کے بعد انتخابات کی کوئی واضح تاریخ مقرر نہیں کی گئی، بلکہ یہ شرط رکھی گئی ہے کہ حتمی منظوری کے بعد تین ماہ کے اندر انتخابات کی تاریخ طے کی جائے گی۔

قانون کے تحت انتخابات ہر صورت میں 27 اکتوبر سے قبل یا اس دن تک منعقد کرنا لازم ہوں گے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اگر بل مکمل طور پر منظور ہو جاتا ہے تو اسرائیل میں سیاسی منظرنامہ تبدیل ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر جلد عام انتخابات کا انعقاد متوقع ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

قومی اسمبلی: پاک چین تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور

Next

پاکستان کا اسلامک بینکنگ سسٹم دنیا میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme