Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ابراہیمی معاہدے پر افواہیں گردش کر رہی ہیں، فلسطین کے حوالے سے پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے: اسحاق ڈار

By FARHAN.YOUNAS1992
May 29, 2026 2 Min Read
Comments Off on ابراہیمی معاہدے پر افواہیں گردش کر رہی ہیں، فلسطین کے حوالے سے پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے: اسحاق ڈار

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ ابراہیمی معاہدے پر افواہیں گردش کررہی ہیں، فلسطین کے حوالے سے پاکستان اپنےاصولی مؤقف پر قائم ہے۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا  کہ ابراہیمی معاہدے پر بہت سی افواہیں گردش کررہی ہیں، پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے، جب تک 1967   سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کے دارالحکومت کے ساتھ فلسطین کو تسلیم نہیں کیا جاتا، تب تک پاکستان کے مؤقف میں کوئی لچک نہیں آئے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امن کا معمار ہے، 47 سال بعد امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر آمنے سامنے بٹھایا، براہ راست مذاکرات کرائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کو عالمی افق پر نئی شناخت ملی،پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی ناکام ہوگئی۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہیے، فلسطین کے حوالے سے پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو سے ملاقات میں پاکستانی سفیر اور دفتر خارجہ کے دیگر حکام شامل تھے،  مارکوروبیو کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  امریکا اور ایران کے درمیان پہلی جنگ بندی پاکستان کی کوشش سے ممکن ہوئی،  امریکا اور ایران کی اس بار بھی جنگ بندی پاکستان کا کاوشوں سے ممکن ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران امریکا معاہدے کے ساتھ ہی مسلم ممالک کو ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بن جانا چاہیے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک کو ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بن جانا چاہیے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

رواں سال قربانی میں اضافہ، ملک بھر میں 74 لاکھ 70ہزار جانور قربان کیے گئے: ٹینریزایسوسی ایشن

Next

امریکہ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی، ایران کو جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر متفق ہونا ہوگا: ٹرمپ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme