Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

آن لائن بینک فراڈ کیس میں نجی بینک کی اپیل خارج، شہری کی رقم واپس کرنے کی ہدایت

By FARHAN.YOUNAS1992
May 11, 2026 2 Min Read
Comments Off on آن لائن بینک فراڈ کیس میں نجی بینک کی اپیل خارج، شہری کی رقم واپس کرنے کی ہدایت

وفاقی آئینی عدالت نے آن لائن بینک فراڈ کیس میں نجی بینک کی اپیل خارج کرتے ہوئے شہری کی رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہیکرز بینکوں کے سسٹم کے اندر ہوتے ہیں اور بینکوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے نظام کو محفوظ بنائیں۔

وفاقی آئینی عدالت میں آن لائن بینک فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے نجی بینک کی اپیل خارج کرتے ہوئے متاثرہ شہری کو رقم واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔ لیہ کے رہائشی کے اکاؤنٹ سے 2022 میں 15 لاکھ  34 ہزار روپے نکالے گئے تھے۔

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ سارے ہیکرز بینکوں کے سسٹم کے اندر ہی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹ بعد میں کھلتا ہے مگر ہیکرز کے پاس صارف کا ڈیٹا پہلے پہنچ جاتا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی فراڈیوں کی کال موصول ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک نجی بینک میں ان کا اکاؤنٹ تھا جہاں کال کرکے کہا گیا کہ او ٹی پی شیئر کریں ورنہ اکاؤنٹ بلاک ہوجائے گا۔

جسٹس عامر فاروق کے مطابق چونکہ اکاؤنٹ میں کئی سال سے کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی تھی اس لیے انہوں نے بینک کو اکاؤنٹ بند کرنے کا کہہ دیا۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ وہ خود آن لائن اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتے جبکہ بینکوں کا فرض ہے کہ وہ اپنا سسٹم مضبوط بنائیں۔

جسٹس عامر فاروق نے سوال اٹھایا کہ لوگ آخر کہاں جائیں اور اکاؤنٹس سے پیسے کیسے نکل جاتے ہیں؟نجی بینک کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہری نے خود اپنی ایپ کے ذریعے رقم ٹرانسفر کی تھی جبکہ شہری کا کہنا ہے کہ اس کا موبائل نمبر چوری ہوگیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بینکنگ محتسب، صدر مملکت اور ہائیکورٹ پہلے ہی بینک کے خلاف فیصلہ دے چکے ہیں جبکہ وفاقی آئینی عدالت نے بھی اپیل خارج کر دی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اراضی معاوضہ ادائیگی کیلئے نیا طریقہ کار متعارف

Next

ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے کیلئے بڑی طاقتوں کی ضمانتوں پر زور دے دیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme