Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈیجیٹل انقلاب، میچز 9 زبانوں میں نشر ہوں گے

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 3 Min Read
0

آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ آئی سی سی ویمن کرکٹ ٹی 20 کو دنیا کا سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر منسلک اور عالمی سطح پر قابلِ رسائی ویمنز اسپورٹس ایونٹ بنانے کے لیے متعدد جدید فین انگیجمنٹ اور ڈیجیٹل سہولیات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد شائقین کو کھیل کے مزید قریب لانا، خواتین کرکٹ کی عالمی مقبولیت میں اضافہ کرنا اور نئی نسلوں کے لیے ایک مضبوط ورثہ چھوڑنا ہے۔ ان کے مطابق ایونٹ کو کھیل، ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں، تجارت اور کمیونٹی کے امتزاج پر مبنی ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

پہلی بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی کوریج ICC TV پر نو مختلف زبانوں میں دستیاب ہوگی، جن میں انگریزی، ہندی، اردو، بنگالی، جاپانی، تھائی، ڈچ، مینڈارن اور باہاسا انڈونیشیا شامل ہیں۔ تمام میچز انگریزی اور ہندی کمنٹری کے ساتھ نشر کیے جائیں گے، جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچز کے لیے بالترتیب اردو اور بنگالی کمنٹری بھی فراہم کی جائے گی۔

آئی سی سی کے مطابق دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں تمام میچز مفت اسٹریمنگ کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔ مزید برآں پہلی مرتبہ کسی آئی سی سی ویمنز ایونٹ کو آئی سی سی کے آفیشل یوٹیوب اور فیس بک پلیٹ فارمز پر بھی براہِ راست نشر کیا جائے گا، جس سے عالمی سطح پر شائقین کی رسائی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

شائقین کے لیے ایک اور نئی سہولت کے طور پر تمام میچز کی براہِ راست ریڈیو کمنٹری بھی دستیاب ہوگی، جو BBC کے تعاون سے آئی سی سی ایپ پر نشر کی جائے گی۔

آئی سی سی کریئیٹر پروگرام بھی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوبارہ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت دنیا بھر کے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز کو خصوصی رسائی دی جائے گی تاکہ وہ ٹورنامنٹ کے پسِ منظر، دلچسپ لمحات اور کھلاڑیوں کی کہانیاں اپنے ناظرین تک پہنچا سکیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی ایپ میں مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر “ICC Insights” کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، جس میں خواتین کرکٹ سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار، تجزیے اور جدید معلومات شامل کی گئی ہیں۔ اس بار سابق عالمی چیمپئن اور معروف کمنٹیٹر عیسی گوہا کی آواز بھی اس فیچر کا حصہ ہوگی۔

گیمنگ کے شعبے میں بھی شائقین کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مقبول گیمنگ پلیٹ فارم Roblox پر “Catch the Spirit” نامی گیم متعارف کرائی جائے گی، جس میں صارفین ایک ورچوئل ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں کیچنگ چیلنجز میں حصہ لے سکیں گے اور خصوصی انعامات حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو کرکٹ سے مزید قریب لانا ہے۔

آئی سی سی نے شائقین کی براہِ راست شمولیت بڑھانے کے لیے پہلی مرتبہ “Aramco Fan Vote Player of the Match” کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے کرکٹ مداح ہر میچ کے بعد اپنی پسند کے بہترین کھلاڑی کے حق میں ووٹ ڈال سکیں گے اور اپنے انتخاب کا ماہرین کے فیصلے سے موازنہ بھی کر سکیں گے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل دن ساڑھے 11 بجے طلب  کر لیا گیا

Next

پشاور: حسن خیل میں خوارجیوں کیخلاف آپریشن کے دوران ایف سی کے 6 اہلکار شہید

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme